رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اے بی ڈی ویلیئرز: آنکھ کے پردے کی سرجری نہ ہوتی تو بینائی جا سکتی تھی

اے بی ڈی ویلیئرز: آنکھ کے پردے کی سرجری نہ ہوتی تو بینائی جا سکتی تھی
فائل فوٹو: اے بی ڈی ویلیئرز — تصویر: بشکریہ knysnaplettherald.com

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا تھا کہ دائیں آنکھ کے پردے کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کے باعث وہ بینائی سے محروم ہو سکتے تھے۔

ایک پوڈکاسٹ میں انجری کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی آنکھ کی سرجری ہوئی تھی۔ دائیں آنکھ ان کی غالب آنکھ نہیں تھی، اس لیے اس انجری نے کرکٹ پر زیادہ اثر نہیں ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران خصوصاً رات کے وقت دائیں آنکھ کی بینائی دھندلا جاتی تھی۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے آنکھ کا معائنہ کرایا، کیونکہ وہ کھیلنے کے دنوں میں سرجری نہیں کرانا چاہتے تھے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کے مطابق ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران آنکھ کے پردے کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کی تشخیص کی اور اگلے ہی روز آپریشن کر دیا۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی بینائی بھی کھو سکتے تھے۔

دسمبر 2023 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بیٹے نے غلطی سے اپنی ایڑی ان کی آنکھ پر مار دی تھی اور وہ اپنے کیریئر کے آخری دو سال آنکھ کے پردے کی اس تکلیف کے ساتھ کھیلتے رہے۔

موضوعات:
اشتہار