رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم

پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مشکل میں ڈال دیا ہے، پیکیج کے نام پر ریلیف دے کر عوام کو پٹرول پمپس پر لڑوایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا، دیگر ممالک نے بھی پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں، مگر پاکستان جتنا اضافہ نہیں ہوا، حکومت نے اپنے اہداف سے بھی زیادہ پٹرولیم لیوی وصول کر لی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر مزید کمانے کیلئے حکومت نے پٹرول مہنگا کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے کا اثر مڈل کلاس پر پڑ رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لوگوں کا احساس ہی نہیں ہے، پاکستان کے عوام کا مسئلہ کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کی جائے اور عوام کو جینے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورت میں کوئی بھی معاہدہ معطل کیا جا سکتا ہے، جو گیس پیدا نہیں ہو رہی، عوام اس کے بھی پیسے ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مافیا کو روکا جائے، عوام کیلئے روٹی سستی کی جائے، موجودہ حالات میں لگژری آئٹمز پر پابندی لگائی جائے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جماعت اسلامی کے پُرامن احتجاج کو ہلکا لیتی ہے، ہم نے مارچ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، لانگ مارچ میں 20 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوں گے، دو سے تین روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے لوگ جمع ہوں گے، بڑا احتجاج ہوگا، آج مردان اور پشاور دھرنے میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع کے لئے پاکستان ہر حد تک جائے گا۔

اشتہار