رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

نوشکی میں دہشت گردوں کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

نوشکی میں دہشت گردوں کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دی گئیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے حملے میں خواتین پر مشتمل پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں محمد یاسر اور عبدالروف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر حملہ درندہ صفت عناصر کا گھناؤنا اور ناقابل معافی فعل ہے، حملہ کرنے والے درندے عبرتناک انجام کے مستحق ہیں۔

بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن اور بلوچستان کے بچوں کے مستقبل کا دشمن ہے۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن آئے، ترقی ہو اور بیماریوں کا خاتمہ ہو، فتنہ الہندوستان نہیں چاہتا کہ بلوچستان کے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھیں۔

نوشکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے مغرب میں اندازا 135 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اشتہار