رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابہرنائی: بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ضلعی ٹورنامنٹ پر اتفاقعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستتربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں زرعی آمدنی ٹیکس اور محکمہ مال کا بارہواں جائزہ اجلاسٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور معائنہامریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں جیتنے کی پوزیشن میں، ٹرمپ کو بڑا دھچکادکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاسگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پشکان کے ڈگارو میں نیو پمپنگ اسٹیشن کا افتتاحگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ

بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں

بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا آغاز مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو چکا ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ این اے 168 میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد ووٹرز اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، این اے 168 میں مجموعی طور پر 292 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 130 مرد اور 130 خواتین پولنگ سٹیشن ہیں۔

حلقے میں 32 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں، این اے 168 میں 896 پولنگ بوتھ قائم ہیں۔

ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج اور رینجرز کی ایک ایک کمپنی بھی ریزرو میں موجود رہے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث این اے 168 کی نشست خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اپنے والد کی خالی نشست پر امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ بھی آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔

موضوعات:
اشتہار