رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان کو فون، اپوزیشن سے رابطوں کی آخری کوشش کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان کو فون، اپوزیشن سے رابطوں کی آخری کوشش کا فیصلہ

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے متعلق کسی حتمی فیصلے سے قبل مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپوزیشن سے رابطوں کی آخری کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابینہ اجلاس کے دوران ہی مولانا سے ٹیلی فون پر بات کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ آخری فیصلے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کو درمیان میں لایا جائے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔

اس رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے دوبارہ ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں حکومت سے بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ توقع ہے کہ مولانا شام کو پریس کانفرنس میں سیاسی رابطوں کی صورتحال بیان کریں گے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اپنے پیغام میں کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے معاملات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، تاہم اگر ایمرجنسی لگائی گئی تو جے یو آئی اس کی مخالفت میں آخری حد تک جائے گی۔

اشتہار