رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

وزیراعظم کا دانش سکولوں کی تعمیر میں تیزی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا دانش سکولوں کی تعمیر میں تیزی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم
فائل فوٹو: دانش سکول کی عمارت — تصویر: بشکریہ weeklycuttingedge.com

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں دانش سکولوں کی تعمیر کی رفتار بڑھانے اور وقت پر تکمیل کے لیے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان اداروں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم ہفتے کے روز لاہور سے زوم کے ذریعے ہونے والے آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں دانش سکولوں کی تعمیر کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ اور ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کے علاوہ متعلقہ محکموں اور اداروں کے سینئر حکام شریک تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور دانش سکول روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔ ان کے مطابق ان سکولوں میں انتہائی غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کو سختی سے میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا تاکہ مالی حالات باصلاحیت طلبہ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

وزیراعظم نے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی جدید طریقے اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکولوں کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور خدمات کے معیار کی جانچ کے لیے تھرڈ پارٹی validation کا بھی حکم دیا۔

وزارتِ مواصلات کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش سکولوں تک آسان رسائی کے لیے مؤثر سڑکوں کا نیٹ ورک قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع (سابق فاٹا) میں دانش سکول قائم کرنے کی حکمت عملی بھی جلد پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

اشتہار