رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› کھیل ›کوئٹہ

کوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

کوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرحوم عبدالغنی مینگل میموریل انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے 60 باکسرز نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلوں میں چار باکسرز نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان کے گولڈ باکسر نجیب اللہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ علی احمد اور ایران کے دانیال شاہ نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی خاتون باکسر بس بانو نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور شائقین کی توجہ حاصل کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، نوراللہ لہڑی، کھیلوں سے وابستہ شخصیات، منتظمین اور شائقین نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متعدد کھیلوں میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل رہی ہیں، اور بلوچستان کے نوجوانوں میں بھی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان کے مطابق ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب مواقع اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جن کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی تربیت، ترقی اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

اشتہار