رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

ثمرین کور کا ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تعلقات پر تنقید کے جواب میں بیان

ثمرین کور کا ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تعلقات پر تنقید کے جواب میں بیان
فائل فوٹو: اداکارہ اور ماڈل ثمرین کور — تصویر: بشکریہ indiglamour.com

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ اور ماڈل ثمرین کور نے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ تعلقات پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔

27 سالہ ثمرین کور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو ہر صورت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی اپنے تعلقات کو نجی رکھے تو اسے اپنے ساتھی پر فخر نہ کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، جبکہ محبت کا کھل کر اظہار کرنے پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ وہ ارشدیپ سنگھ کی شہرت یا دولت کی وجہ سے ان کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 17 سال کی عمر سے کام کر رہی ہیں، مالی اور پیشہ ورانہ طور پر خود مختار ہیں اور 20 سے زائد ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔

ثمرین کور نے خواتین کی جانب سے خواتین پر تنقید کے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر ضروری تبصرے، مفروضے اور منفی رویے تھکا دینے والے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے تعلقات میں خوش ہیں اور نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک کر دیں گی۔ ان کے مطابق انہیں اپنی زندگی خوشی سے جینے دی جائے۔

ثمرین کی پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ کی حمایت کی اور سوشل میڈیا صارفین سے تعلقات میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل کی۔

ارشدیپ سنگھ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہیں ثمرین پر فخر ہے اور وہ ایک مضبوط خاتون ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں اور دنیا میں محبت اور مہربانی پھیلائیں۔

ارشدیپ نے ثمرین کی شخصیت کو مخلص، سمجھدار اور محبت سے بھرپور قرار دیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو دونوں کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثمرین کور اور ارشدیپ سنگھ کے درمیان تعلقات کی خبریں 2026 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوئیں۔

اشتہار