رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› تعلیم ›تربت

جامعہ تربت دسمبر 2026 تک تمام امور ڈیجیٹل آٹومیشن پر منتقل کرے گی: وائس چانسلر

جامعہ تربت دسمبر 2026 تک تمام امور ڈیجیٹل آٹومیشن پر منتقل کرے گی: وائس چانسلر
فائل فوٹو: جامعہ تربت کی عمارت — تصویر: بشکریہ uot.edu.pk

تربت: جامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام اور بلوچستان ایمرجنگ لیڈرز انیشی ایٹیو (BELI) کے تعاون سے یونیورسٹی کے اسمارٹ کلاس روم میں «اے آئی ایجوکیشن اور مستقبل کی انسانی صلاحیتیں» کے عنوان سے معلوماتی انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا گیا۔

بحث کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ اگر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) تمام کام انجام دے سکتی ہے تو پھر انسانوں کو کن صلاحیتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس فکری نشست میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وائس چانسلر کا خطاب

بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ جامعہ تربت دسمبر 2026 کے اختتام تک اپنے تمام آپریشنل، انتظامی، تدریسی اور مالیاتی امور کو مکمل ڈیجیٹل آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اسٹریٹجک پلان 2026-2030 کے تحت آئی ٹی، اے آئی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کو نہ صرف بااختیار بنایا جا سکے بلکہ وہ خود روزگار پیدا کر کے قومی معیشت میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

وائس چانسلر نے سیشن کے کامیاب انعقاد پر بی ای ایل آئی کے نمائندوں، مقررین اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

مقررین کی گفتگو

سیشن کے کلیدی مقررین فل برائیٹ پی ایچ ڈی اسکالر و فیکلٹی ممبر مختار حسین، ڈاکٹر مظہر محسن (بذریعہ ویڈیو لنک)، بالاچ خان اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین انجینئر بلال الرحمٰن نے اے آئی سسٹمز، لارج لینگویج ماڈلز اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی بڑھتی ہوئی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین نے زور دیا کہ جامعات کو چاہیے کہ وہ اپنے تدریسی مواد اور طریقہ کار کو انڈسٹری کے جدید ترین رجحانات سے ہم آہنگ کریں، تاکہ طلبہ کو تکنیکی و پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی ذمہ داری کا احساس بھی دلایا جا سکے۔

ڈسکشن کے دوران اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ انسانوں کو اے آئی کو اپنا حریف سمجھنے کے بجائے ایک معاون و مددگار ٹول کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

سیشن کی نظامت کے فرائض شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم اور بی ای ایل آئی کے ڈپٹی سی ای او جان شیر امیر نے انجام دیے۔

اشتہار