رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

حنا الطاف کا خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز، سوشل میڈیا پر نئی بحث

حنا الطاف کا خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز، سوشل میڈیا پر نئی بحث
فائل فوٹو: اداکارہ حنا الطاف — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر حنا الطاف نے پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں اور عدم تحفظ پر طنزیہ انداز میں اظہارِ خیال کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

حنا الطاف ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 65 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہیں سیاحت کا شوق ہے اور حال ہی میں انہوں نے برطانیہ کی سیر کی ہے۔

برطانیہ سے واپسی پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں میرا آخری دن ہے اور کراچی واپس جانے سے قبل لندن میں آخری بار ناشتے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں، کیونکہ اس کے بعد مجھے کراچی کی جیل میں واپس جانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نہ آزادانہ زندگی گزار سکتی ہیں، نہ سکون سے سانس لے سکتی ہیں اور نہ ہی آزادی سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے عوامی مقامات پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور پاکستان میں لڑکی ہونا گویا جرم بن گیا ہے۔

اداکارہ نے لندن میں اپنے قیام کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہاں وقت بہت اچھا گزرا ہے۔

اشتہار