رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سیوی: محتسب کے ریجنل آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنی گئیں

سیوی: محتسب کے ریجنل آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنی گئیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان سعادت اللہ خان بازئی کی خصوصی ہدایات پر ریجنل آفس محتسب سیوی میں عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محتسب سیوی مہراللہ سومرو نے کی، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار محتسب مزمل لاشاری سمیت مختلف محکموں کے افسران اور سربراہان بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں اور انہیں تحریری طور پر بھی جمع کروایا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہراللہ سومرو نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

محتسب کا دائرہ کار

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہراللہ سومرو نے ادارہ صوبائی محتسب کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کی بدانتظامی، غیر ضروری تاخیر، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کام کرتا ہے۔

ادارے کا بنیادی مقصد شہریوں کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو درپیش مشکلات کا مؤثر حل یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی شکایات کے اندراج اور مسائل کے حل کے لیے محتسب کے ادارے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

عوامی مسائل کے فوری ازالے اور سرکاری اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار