رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

لام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش

لام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش
فائل فوٹو: ایکسپو سینٹر لاہور — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری چار روزہ لام فیشن ویک کے تیسرے روز معروف اور نئے ڈیزائنرز نے عروسی، مشرقی اور مغربی ملبوسات کی کلیکشنز پیش کیں۔ نامور اداکارہ سونیا حسین ڈیزائنر فہد حسین کے شو کی شو اسٹاپر بنیں۔

دن کے پہلے شو میں ایل ایف ڈبلیو ریٹیل رن وے کے تحت ایم آئی ایس ایل کی کلیکشن شام سحر پیش کی گئی، جس میں غروب آفتاب اور دن سے رات میں ڈھلنے کے مناظر سے متاثر ڈیزائن شامل تھے۔ اس کے بعد ابان ذوہان کی تہواروں کے لیے تیار کردہ کلیکشن پیش کی گئی۔ آغا جان نے پاکستانی روایتی ملبوسات کو جدید انداز میں پیش کیا، جبکہ ملہار ری سرجنس کلیکشن میں زری، زردوزی اور ہاتھ سے کیے گئے روایتی کام کو نمایاں کیا گیا۔

تیسرے روز کے دوسرے شو، ایل ایف ڈبلیو ایڈٹ میں یو اینڈ آئی بائی عمر عمرانہ کی کلیکشن پیش کی گئی۔ اس کے بعد پراجیکٹ 1959، صدبرگ اور ارمیس حئی جان کی تخلیقات ریمپ پر پیش کی گئیں۔

ڈیزائنر شوکیس میں ایم او بائی محسن توسلی کی کلیکشن کے بعد سوچاج بائی مہک جنید کی این اوڈ ٹو اولڈ ورلڈ چارم پیش کی گئی۔ اس شو میں برانڈ ریچی میلیون کی کلیکشن بھی شامل تھی۔

تیسرے روز کے آخری شو میں معروف ڈیزائنر فہد حسین کی کلیکشن پرنٹ میوزیم این اٹلس آف ایمپائر پیش کی گئی، جس میں اداکارہ سونیا حسین شو اسٹاپر تھیں۔

لام فیشن ویک میں حسین ریہار، ایچ ایس وائی، کرما، نکی نینا، دیپک پروانی، مہاگل، وردا سلیم، سبلائم بائی سارا، ظہیر عباس، زینب چھوٹانی، دی پنک ٹری، فائزہ سمیع، کھاڈی، عمران راجپوت، ثانیہ مسکتیہ، میراث بائی نیلوفر شاہد، مہدی اور دیگر ڈیزائنرز کی کلیکشنز بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

اشتہار