رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

استا محمد: ذخیرہ اندوزوں سے نیلام شدہ گندم کی حوالگی کے لیے گودام مالکان کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

استا محمد: ذخیرہ اندوزوں سے نیلام شدہ گندم کی حوالگی کے لیے گودام مالکان کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈائریکٹر جنرل محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ حکومتِ بلوچستان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر استا محمد سے ملاقات کی، جس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سیل کیے گئے گندم کے گوداموں اور نیلام شدہ گندم کی کامیاب بولی دہندگان کو حوالگی کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران سیل کیے گئے گوداموں میں موجود گندم کی نیلامی کی جا چکی ہے، تاہم نیلام شدہ گندم کامیاب بولی دہندگان کے حوالے کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت درکار ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ گودام مالکان کو قانونی نوٹس جاری کیے جائیں گے اور انہیں نیلام شدہ گندم کامیاب بولی دہندگان کے حوالے کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ نوٹس کے باوجود گندم حوالے نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شجاعت علی کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر استا محمد ماریہ شمون اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے نیلام شدہ گندم کی حوالگی اور قانونی کارروائی کے سلسلے میں محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار