رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر پسنی کا فش ہاربر جیٹی کا دورہ، ریت سے بند مین چینل کے لیے بھاری مشینری کی یقین دہانی

اسسٹنٹ کمشنر پسنی کا فش ہاربر جیٹی کا دورہ، ریت سے بند مین چینل کے لیے بھاری مشینری کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے بروقت حل اور ساحلی آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے پسنی فش ہاربر جیٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر بی این پی گوادر کے ضلعی رہنما امان جمعہ، تحصیل صدر نعیم کمال اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فش ہاربر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور خصوصاً اس مرکزی نیویگیشن چینل کا جائزہ لیا جو ریت جمع ہونے کے باعث بند ہونے سے ماہی گیروں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔

چینل کی بحالی کے لیے بھاری مشینری

خسرو دلاوری نے متعلقہ حکام کو مسئلے کے فوری اور پائیدار حل کے لیے ضروری اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دی اور یقین دہانی کرائی کہ چینل سے ریت کی صفائی اور بحالی کے لیے جلد بھاری مشینری فراہم کی جائے گی تاکہ مرکزی گزرگاہ کو دوبارہ فعال بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماہی گیر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات کے مطابق ان کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مین چینل کی بحالی سے کشتیوں کی محفوظ آمد و رفت ممکن ہوگی، ماہی گیری کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور مقامی معیشت کو بھی مثبت فروغ ملے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان ساحلی علاقوں کی ترقی، ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بی این پی کے ضلعی و تحصیل عہدیداروں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ سے ملاقات کر کے پسنی فش ہاربر کے بند مین چینل کی بحالی اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اس معاملے پر فوری عملی پیش رفت کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ماہی گیر برادری کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار