رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے MERF وفد کی ملاقات، چمن میں صحت اور فلاحی منصوبوں پر بریفنگ

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی سے MERF وفد کی ملاقات، چمن میں صحت اور فلاحی منصوبوں پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے MERF کی اسلام آباد ٹیم کے ڈاکٹر اورنگزیب اور غالب، جبکہ بلوچستان ٹیم کے مسعود ریکی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں MERF کے جاری منصوبوں، بالخصوص ضلع چمن میں صحت، کمیونٹی سپورٹ اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اسپیکر کو منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے MERF اور دیگر شراکت دار اداروں کی خدمات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، اکرم اور IRC کے ضلعی پروگرام افسر ایاز خان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی MERF اور IRC کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران منصوبے سے متعلق بریفنگ لے رہے ہیں، اس موقع پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی MERF اور IRC کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران منصوبے سے متعلق بریفنگ لے رہے ہیں، اس موقع پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار