رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی زیرِ صدارت ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ، ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی اور ایکسیئن روڈ شریک ہوئے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئر نے ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سے متعلق کمشنر لسبیلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت، تکمیل کی مدت اور درپیش مسائل کے بارے میں کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔

کمشنر کی ہدایات

کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ معیار اور معیاد کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی مؤثر نگرانی، تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور اسکیموں میں شفافیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور تمام اسکیموں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے، تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار