رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اوزی آسبورن آخری کنسرٹ کے بعد وفات کے دن تک خوش تھے، شیرن آسبورن

اوزی آسبورن آخری کنسرٹ کے بعد وفات کے دن تک خوش تھے، شیرن آسبورن
فائل فوٹو: اوزی آسبورن آخری کنسرٹ کے بعد وفات کے دن تک خوش تھے، شیرن آسبورن — تصویر: بشکریہ ورائٹی

ہیوی میٹل کے معروف گلوکار اوزی آسبورن کی اہلیہ شیرن آسبورن نے کہا ہے کہ آخری کنسرٹ نے اوزی کو وفات کے دن تک خوشی اور جوش میں رکھا۔ وہ لندن میں فلم «Ozzy & Black Sabbath: Back to the Beginning» کی اسکریننگ سے خطاب کر رہی تھیں۔

فلم 5 جولائی 2025 کو برمنگھم میں ہونے والے شو پر مبنی ہے، جو 76 سال کی عمر میں اوزی کی وفات سے چند ہفتے پہلے ہوا۔ اس میں اوزی اور بلیک سبث کی آخری پرفارمنس کے ساتھ میٹالیکا، گنز این روزز، سلیئر، پینٹیرا اور ٹول جیسے بینڈز بھی شامل تھے۔

شیرن کے مطابق اوزی ایک بار پھر پرفارم کر کے سب کا شکریہ ادا کرنا اور الوداع کہنا چاہتے تھے۔ ایمفائزیما کے باعث ان کی آواز کا کچھ پتا نہیں ہوتا تھا، مگر وہ ذہنی طور پر پوری طرح تیار تھے۔ شیرن نے کہا کہ وہ ہنس رہے تھے اور لطیفے سنا رہے تھے، جو برسوں بعد دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلیک سبث کے دیگر ارکان کو بھی اوزی کی بیماری کی شدت کا اندازہ نہیں تھا، یہاں تک کہ بچوں کو بھی نہیں بتایا گیا تھا۔ کنسرٹ کے دن وہ خود فکرمند تھیں، لیکن اوزی ہر پرفارمنس دیکھ کر ڈریسنگ روم میں تالیاں بجاتے رہے۔

شیرن کے مطابق تقریب کی میزبانی اداکار جیسن موموا نے کی، جنہیں اس ذمہ داری کا پہلے سے پوری طرح علم نہیں تھا۔ فلم میں پس پردہ مناظر بھی شامل ہیں۔ فلم 28 اکتوبر کو ٹریفلگر ریلیزنگ کے ذریعے دنیا بھر کے سینماؤں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:
اشتہار