ایس ایس پی لورالائی کا دکی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سلسلے میں جائے وقوعہ کا معائنہ

دکی: ایس ایس پی لورالائی نے ایک اہم مقدمے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن (JIT) کے سلسلے میں ضلع دکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقدمے کی تفتیش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی کے احکامات پر تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایس پی دکی اور مقدمے کے تفتیشی افسر بھی شامل ہیں۔
دورے کے موقع پر ایس پی دکی نے ایس ایس پی لورالائی کو مقدمے کے پس منظر، اب تک ہونے والی تفتیش اور مختلف اہم پہلوؤں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایس ایس پی لورالائی نے JIT کے ہمراہ مقدمے سے متعلق تمام گواہان کے بیانات سنے اور ان کے بیانات کو تفصیل سے قلمبند کیا۔
بعد ازاں ایس ایس پی لورالائی نے ایس پی دکی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں واقعے سے متعلق شواہد اور دیگر اہم پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس دوران تفتیشی ٹیم نے دستیاب شواہد کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد اہم شواہد بھی اکٹھے کیے۔
ایس ایس پی لورالائی نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ مقدمے کی تحقیقات میرٹ، شفافیت اور جدید تفتیشی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائی جائیں اور تمام شواہد و بیانات کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ اصل حقائق تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
تفتیشی اور انکوائری کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ مرتب کرکے ایک جامع تحقیقاتی رپورٹ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لورالائی کو پیش کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











