رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہ

بارکھان: ضلعی ناظمِ صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال بارکھان اور ایم سی ایچ (MCH) سنٹر کا مارننگ شفٹ کے دوران اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ضلعی ناظمِ صحت نے ڈینٹل وارڈ، ڈائلیسس یونٹ، ایمرجنسی اور ایم سی ایچ سنٹر کا خصوصی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے اسٹاک، مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے انتظامات کو چیک کیا۔

ہدایات

ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے متعلقہ عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے تمام دفتری و طبی ریکارڈز کو روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے اور صفائی ستھرائی سمیت مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اچانک دورے کا بنیادی مقصد ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا، عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانا اور ادویات کے نظام کو شفاف بنا کر عوام کو دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:
اشتہار