رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا اظہارِ خیال، ارکان کی قراردادیں پیش

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا اظہارِ خیال، ارکان کی قراردادیں پیش
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کیا۔ اجلاس اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے مشترکہ قرارداد پیش کی، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے بھی قراردادیں پیش کیں۔

صوبائی وزراء میر سلیم احمد خان کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو، سردار عبدالرحمان کھیتران، پارلیمانی سیکرٹریز حاجی ولی محمد نورزئی، میر لیاقت لہڑی، حاجی محمد خان لہڑی، اراکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، فرح عظیم شاہ، میر یونس عزیز زہری، حاجی میر زابد علی ریکی، حاجی اصغر خان ترین، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور شاہدہ رؤف نے اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئی قراردادوں پر اظہار خیال کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پارلیمانی سیکرٹری حاجی عبدالمجید بادینی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے گفتگو کی۔ صوبائی سیکرٹری صالح محمد ناصر اور دیگر اعلیٰ حکام نے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ اسمبلی اجلاس میں مشترکہ قرارداد پیش کر رہی ہیں
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ اسمبلی اجلاس میں مشترکہ قرارداد پیش کر رہی ہیں
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اسمبلی اجلاس میں قرارداد پیش کر رہے ہیں
رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اسمبلی اجلاس میں قرارداد پیش کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی عبدالمجید بادینی اسمبلی اجلاس میں بات چیت کر رہے ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی عبدالمجید بادینی اسمبلی اجلاس میں بات چیت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار