رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

تربت: سول ہسپتال کے سات میڈیکل اسٹورز کی الاٹمنٹس غیر قانونی قرار، ڈپٹی کمشنر کیچ کا منسوخی کا حکم

تربت: سول ہسپتال کے سات میڈیکل اسٹورز کی الاٹمنٹس غیر قانونی قرار، ڈپٹی کمشنر کیچ کا منسوخی کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کیچ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، ترقیاتی امور، غیر قانونی الاٹمنٹس اور عوام کو درپیش صحت کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ سمیت افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ملازمین کی غیر حاضری، انتظامی غفلت اور ترقیاتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی اور تنخواہوں سے کٹوتی یقینی بنائی جائے۔

میڈیکل اسٹورز کی الاٹمنٹس منسوخ

اجلاس میں سول ہسپتال تربت کے سات میڈیکل اسٹورز کی الاٹمنٹس کا معاملہ زیرِ بحث آیا، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی قرار دے کر فوری منسوخی کی ہدایت کی اور کہا کہ الاٹمنٹ کا عمل دوبارہ باقاعدہ اشتہار کے ذریعے شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام غیر قانونی الاٹمنٹس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

سٹی اسکین اور ایم آر آئی کے اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے غریب اور مستحق مریضوں کے لیے فیس میں کمی کے اقدامات کی ہدایت کی۔ سول ہسپتال تربت میں ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کوئٹہ کے حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ضروری ادویات کی فوری فراہمی اور تربت منتقلی کے احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں ڈاکٹروں اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے سیکریٹری صحت کو بھیجی گئی سفارشات کا حوالہ بھی دیا گیا، جبکہ ویکسینیشن اسٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے جلد بھرتیوں کا عمل شروع کرنے سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ہسپتالوں میں سہولیات، صفائی، ادویات اور عملے کی حاضری کی مؤثر نگرانی اور فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار