رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

تربت: مکران میڈیکل کالج کے چھ فارغ التحصیل طلبہ نے ایف سی پی ایس پارٹ ون پہلی کوشش میں پاس کر لیا

تربت: مکران میڈیکل کالج (ایم ایم سی) تربت کے دوسرے بیچ کے چھ فارغ التحصیل طلبہ نے ایف سی پی ایس پارٹ ون کے امتحان میں پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کرکے کالج اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔

طلبہ نے میڈیسن اینڈ الائیڈ اور سرجری اینڈ الائیڈ کے شعبوں میں فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (ایف سی پی ایس) پارٹ ون کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔

کامیاب ہونے والوں میں ڈاکٹر جیہند بوہیر، ڈاکٹر اسد خان، ڈاکٹر قدیر احمد، ڈاکٹر عزیر، ڈاکٹر انعم علی رضا اور ڈاکٹر بلال احمد شامل ہیں۔

اس کامیابی کو ان کی مسلسل محنت، لگن، تعلیمی قابلیت اور شعبہ طب میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے عزم کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ کامیابی ان کے لیے، مکران میڈیکل کالج اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فارغ التحصیل طلبہ کی یہ غیر معمولی کامیابی ان کی محنت، لگن، تعلیمی برتری اور پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اسے طلبہ کی انفرادی کوششوں اور معیاری طبی تعلیم کے حصول کے لیے ان کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر قرار دیا۔

یہ کامیابی علاقے میں طبی تعلیم کے فروغ اور مستقبل کے ماہر ڈاکٹروں کی تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ امید ہے کہ یہ نوجوان ڈاکٹر مستقبل میں شعبہ صحت میں خدمات کے ذریعے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اشتہار