جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 72 ہزار 886 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں 72 ہزار 886 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بھی بچوں کو قطرے پلائے اور والدین کو انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ پولیو ورکرز اسے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مہم کی کامیابی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں اور مقررہ ہدف کے مطابق ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن محکموں کے افسران کو مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











