رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

جعفر آباد: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ مبارک مینگل میں اضافی کلاس روم کا افتتاح

جعفر آباد: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ مبارک مینگل میں اضافی کلاس روم کا افتتاح
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفر آباد: ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفر آباد حضور بخش بگٹی نے محکمہ تعلیم کے اضافی کلاس رومز کے منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ مبارک مینگل میں تعمیر کیے گئے اضافی کلاس روم کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر تعلیمی سہولیات کی بہتری اور طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اضافی کلاس روم کی تعمیر سے سکول میں تدریسی سرگرمیوں کے لیے مزید جگہ دستیاب ہوگی، جس سے طلبہ کو بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرنے اور اساتذہ کو تدریسی امور انجام دینے میں سہولت ملے گی۔

ضلعی انتظامیہ جعفر آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاکہ علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع مل سکیں۔

جعفر آباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی کا سکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو
جعفر آباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی کا سکول کے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار