رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›جھل مگسی

جھل مگسی سی آر سی فیز تھری: کمشنر نصیرآباد نے 14 امیدواروں کی شکایات سنیں، اسناد کی تصدیق ہوگی

جھل مگسی سی آر سی فیز تھری: کمشنر نصیرآباد نے 14 امیدواروں کی شکایات سنیں، اسناد کی تصدیق ہوگی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: حکومت بلوچستان کی میرٹ پر مبنی پالیسی کے مطابق محکمہ تعلیم میں حقدار امیدواروں کی داد رسی اور شکایات کے ازالے کے لیے ضلع جھل مگسی کی سی آر سی فیز تھری کا اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز محمد عظیم ساجدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی قرۃ العین مگسی، پرنسپل ڈگری کالج نصیرآباد پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

عربی، جونیئر انگلش ٹیچر اور معلم القرآن کی آسامیوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 14 امیدواروں، جن میں مرد و خواتین شامل تھے، نے اعتراضات اور شکایات پیش کیں۔ کمشنر نے تمام شکایت کنندگان کو فرداً فرداً سنا اور ان کے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ زیادہ تر شکایات امیدواروں کی مبینہ جعلی ڈگریوں اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تھیں۔

سماعت کے دوران کمشنر نے متعدد امیدواروں کو میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر اہل قرار دیا، جبکہ دیگر امیدواروں کو یقین دلایا کہ ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کی ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز کے ذریعے باقاعدہ تصدیق کرائی جائے گی تاکہ شفاف جانچ پڑتال کے بعد حقدار امیدواروں کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی میرٹ پر مبنی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی امیدوار کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیوں میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی تاکہ اہل اور حقدار امیدواروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

نصیر آباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی جھل مگسی سی آر سی فیز تھری کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی جھل مگسی سی آر سی فیز تھری کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی جھل مگسی سی آر سی فیز تھری کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نصیر آباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی جھل مگسی سی آر سی فیز تھری کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار