رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

جیوانی کو پانی کی فراہمی متاثر: چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار کا نگور شریف میں ٹوٹی پائپ لائن کا معائنہ

جیوانی کو پانی کی فراہمی متاثر: چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار کا نگور شریف میں ٹوٹی پائپ لائن کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: چیئرمین ضلع کونسل شئے مختار نے نگور شریف کے مقام پر انکاڑہ کور ڈیم سے جیوانی شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی مین سپلائی پائپ لائن کا دورہ کیا اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار پائپ لائن کی موجودہ صورتحال اور جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ پائپ لائن متاثر ہونے کے باعث جیوانی شہر کو پانی کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے چیئرمین کو متاثرہ پائپ لائن کی مرمت، جاری کام کی پیش رفت اور جیوانی شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی اور پائپ لائن کو درپیش مسائل اور پانی کی ترسیل بحال کرنے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

شئے مختار نے موقع پر پائپ لائن کا معائنہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ جیوانی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بحالی میں مزید تاخیر نہ ہو۔

واضح رہے کہ پائپ لائن نگور شریف کے مقام پر ٹوٹنے کے باعث متاثر ہوئی ہے اور اس کی بحالی کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ مرمتی کام کر رہا ہے۔ مرمت سے جیوانی شہر میں پانی کی فراہمی بحال کرنے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار