رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو مراد شاہیدی اور ڈام کا مانیٹرنگ دورہ

حب: ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو مراد شاہیدی اور ڈام کا مانیٹرنگ دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور عوام کو معیاری بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) افسر کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت (BHU) مراد شاہیدی اور ڈام کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔

دورے کے دوران دونوں مراکز کی مجموعی فعالیت، سروس ڈیلیوری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ طبی و معاون عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، ادویات کے اسٹاک اور دستیابی، ریکارڈ کیپنگ، رجسٹرز اور دیگر انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ادویات کا مناسب اسٹاک برقرار رکھا جائے اور تمام ریکارڈز باقاعدگی سے مکمل اور اپ ڈیٹ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانا، عملے کی حاضری یقینی بنانا اور عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنا پی پی ایچ آئی کی ترجیحات میں شامل ہے، اور عملہ عوامی خدمت میں کسی غفلت یا کوتاہی سے گریز کرے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار