رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

رکھنی: ماڈل بازار، بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

رکھنی: ماڈل بازار، بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان/رکھنی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیرِ صدارت ماڈل بازار رکھنی، رکھنی بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی، ایس ای محکمہ مواصلات و تعمیرات عبدالرزاق، ایکسیئن فضل محمد زرکون، آر ای عبداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جلال خان، ڈی ایف او زبیر خان، ایس ڈی او واپڈا عبدالغفار حسنی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

منصوبوں پر پیش رفت اور ہدایات

اجلاس میں منصوبوں پر پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان نے روڈ الائنمنٹ اور رائٹ آف وے (ROW) کی کلیئرنس، اسسٹنٹ کمشنر رکھنی نے کارٹ مارکیٹ کے سروے، جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام نے ماڈل بازار کے ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کارٹ ایریا کی سڑکوں اور ڈیزائن، بائی پاس روڈ پر شجرکاری اور جاری تعمیراتی کاموں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے، محکموں کے مابین موثر رابطہ برقرار رکھا جائے اور منصوبوں میں مقررہ معیار پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار، بائی پاس روڈ اور کارٹ مارکیٹ کے منصوبے رکھنی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اہم ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

حکومتِ بلوچستان کے ترقیاتی وژن کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل سے رکھنی شہر میں جدید تجارتی سہولیات کے فروغ اور شہری ماحول و بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں مدد ملے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار