رکھنی میں ماڈل بازار کے لیے سمند خان اسٹریٹ تجاوزات سے پاک، اراضی سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے

رکھنی: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے ماڈل بازار رکھنی کے قیام کے لیے سمند خان اسٹریٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا۔
واگزار کرائی گئی اراضی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کر دی گئی ہے اور ماڈل بازار کے ترقیاتی کام کا آغاز ہو گیا ہے جو تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اس کی تکمیل سے علاقے میں ایک منظم اور جدید تجارتی مرکز قائم ہوگا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











