ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا سمیت 5 ملزمان کے خلاف چالان جمع، اگلی سماعت 28 اکتوبر کو

پشاور (اعتماد ڈیسک): ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس میں تفتیشی افسر نے چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرا دیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور تیمور جھگڑا سمیت 5 ملزمان نامزد ہیں۔
چالان کے مطابق ریڈیو پاکستان کی درخواست پر عدالت نے نادرا اور پنجاب فرانزک سے ملزمان کی شناختی تصدیق کرائی اور دونوں رپورٹوں میں حملے کے وقت ان کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں سہیل آفریدی کی حملے کے مقام پر موجودگی ثابت ہوئی ہے، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔
اشتہار











