پشاور کے دیر کالونی میں سکول کی چھت گری، 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک

پشاور (اعتماد ڈیسک): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کالج روڈ پر ایک سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ واقعے کے 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام بچوں کی عمریں 6 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو پشاور کے ترجمان نے بتایا کہ سکول کی ایک چھت دوسری پر گرنے سے عمارت بیٹھ گئی اور بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔
اشتہار











