رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس

زیارت: ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویو اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز مانیٹرنگ افسران، زونل سپروائزرز اور یونین کونسل انچارجز کا ایوننگ ریویو اجلاس ہوا، جس میں مہم کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ میں پیش رفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز رند، تحصیلدار زیارت نور احمد پانیزئی اور تمام یونین کونسل انچارجز نے شرکت کی۔ یونین کونسل انچارجز نے اپنے علاقوں میں مہم پر بریفنگ دی اور فیلڈ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، گھر گھر جا کر قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے اور رہ جانے والے بچوں کی بروقت نشاندہی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم اہم قومی ذمہ داری ہے اور مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مانیٹرنگ افسران کو ٹیموں کی مؤثر نگرانی، روزانہ پیش رفت کے جائزے اور مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار