رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سنجاوی: اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کا ایوننگ ریویو اجلاس

سنجاوی: اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کا ایوننگ ریویو اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سنجاوی: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی کی زیرِ صدارت چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز مانیٹرنگ افسران، زونل سپروائزرز اور یونین کونسل انچارجز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مہم کی کارکردگی، فیلڈ ٹیموں کی پیش رفت، بچوں کو قطرے پلانے کی صورتحال اور فیلڈ کے مسائل کا جائزہ لیا گیا، اور یونین کونسل انچارجز نے اپنے علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں اور رہ جانے والے بچوں کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قطرے پلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کی کامیابی کے لیے تمام اداروں، افسران اور فیلڈ ٹیموں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ مہم کے اختتام تک تمام بچوں کو قطرے پلانے کے لیے اقدامات تسلسل سے جاری رکھے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار