سوراب: اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد محمد طحٰہ کی زیرِ صدارت سب ڈویژن کے عوامی مسائل پر مشاورتی اجلاس

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد محمد طحٰہ کی زیرِ صدارت سب ڈویژن مہرآباد کے عوامی و انتظامی امور کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیلدار سوراب محمود احمد کرد، نائب تحصیلدار ایوب حسن محمد حسنی، پی ایس ٹو اے ڈی سی مشتاق احمد گرگ، پی ایس ٹو اے سی محمد فضل لہڑی، معزز علاقائی ذمہ داران اور دیگر نے شرکت کی۔
علاقائی ذمہ داران نے بجلی، پانی، سڑکوں، اسکولوں اور نیٹ ورک سمیت دیگر اہم عوامی مسائل پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ڈپٹی کمشنر سوراب کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کے تعاون سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











