رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ، مسائل کا نوٹس

سیوی: 27 اکتوبر کو کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیوی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز، لائبریری، ملٹی فنکشنل ہال اور گراونڈ سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طالبات سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان سے تعلیمی مسائل، تدریسی سہولیات اور کالج میں دستیاب وسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کلاس رومز اور حاضری کے انتظامات

کمشنر سیوی ڈویژن نے دورے کے دوران کلاس رومز میں طالبات کی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلاسز کو مناسب سیکشنز میں تقسیم کیا جائے تاکہ اساتذہ ہر طالبہ پر انفرادی توجہ دے سکیں اور تدریسی عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے طالبات کی حاضری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ طالبات کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کا تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔

کالج کے مسائل اور سہولیات کی کمی

دورے کے دوران کالج میں موجود مختلف مسائل اور بنیادی سہولیات کی کمی بھی سامنے آئی، جن میں سولرائزیشن، کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل لائبریری، انٹرنیٹ کنکشن، اسمارٹ بورڈز اور ملٹی میڈیا کی عدم دستیابی شامل ہیں۔

طالبات نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ فرسٹ ایئر کے نصاب میں تبدیلی کے باعث نئی درسی کتب کی عدم دستیابی سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض مضامین کے اساتذہ کی کمی اور کالج بس کی عدم دستیابی بھی ان کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔

کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے طالبات کے مسائل اور کالج کی ضروریات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے ڈائریکٹر کالجز اور سیکرٹری متعلقہ محکمہ کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا اور درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں جدید تدریسی سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی دستیابی اور طالبات کے لیے سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ طالبات بہتر انداز میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

اشتہار