رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا زیرِ تعمیر ریسکیو 1122 عمارت کا دورہ، تعمیراتی معیار پر عدم اطمینان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا زیرِ تعمیر ریسکیو 1122 عمارت کا دورہ، تعمیراتی معیار پر عدم اطمینان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے ریسکیو 1122 کی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران اور تعمیراتی عملے نے انہیں منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے عمارت میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، جاری کام اور مجموعی معیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بعض تعمیراتی امور اور معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

فریدہ ترین نے ہدایت کی کہ عمارت کی تعمیر پی سی ون میں مقررہ ڈیزائن، منظور شدہ تخمینے، تکنیکی specifications اور معیار کے عین مطابق یقینی بنائی جائے اور کام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور معیار کو اولین ترجیح دی جائے اور منصوبے کی تکمیل کے دوران تعمیراتی ضوابط اور سرکاری ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کو زیرِ تعمیر 1122 ریسکیو سینٹر کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے
صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین کو زیرِ تعمیر 1122 ریسکیو سینٹر کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار