رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں: سلمان خان

فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں: سلمان خان

بھارت کے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمئر گزشتہ دنوں ہوا جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔

پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ بگ باس ’آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔‘

اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں، جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں۔

سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے، اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر میرا اپنا انتخاب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں بھی کئی مرتبہ شادی اور رشتے سے متعلق سوالات کا سامنا کر چکے ہیں، ان کی سابقہ رومانوی زندگی میں ایشوریا رائے بچن، سومی علی، سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے نام زیرِ گردش رہے ہیں، تاہم ان میں سے کئی تعلقات کبھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کئے گئے۔

بالی ووڈ سلمان خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ میں عہد سے خوفزدہ نہیں، بلکہ جب کسی چیز کا عہد کرتا ہوں تو اسے نبھاتا ہوں۔

انہوں نے خواتین کے احترام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں خواتین کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

اشتہار