رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

قلات: ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت سبزی منڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور تاجروں کے مسائل پر اجلاس

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت سبزی منڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور سبزی و فروٹ فروشوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں BSDI کے تحت سبزی منڈی میں منظور شدہ ترقیاتی اسکیمات، واٹر سپلائی بور کی تنصیب، منڈی میں ٹف ٹائلنگ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، تعمیراتی کاموں کے معیار اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سبزی و فروٹ فروشوں کو ان کے الاٹ کردہ دکانوں اور شیڈز میں فوری طور پر منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ سبزی منڈی کے نظام کو منظم بنایا جا سکے اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔

اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے کے دوران سروے کرکے تجاویز پیش کرے گی تاکہ رپورٹ کے حساب سے بقیہ دکانوں کو بھی فعال کیا جا سکے۔

چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے کہا کہ سبزی منڈی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی، ٹف ٹائلنگ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت تمام منظور شدہ اسکیمات پر کام کو تیز کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے اجلاس میں میونسپل افسران پر زور دیا کہ سبزی و فروٹ فروشوں کو درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جائے اور انہیں ان کے الاٹ کردہ دکانوں اور شیڈز میں منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سبزی منڈی میں بہتر انتظامات، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف تاجروں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ شہریوں کو بھی اشیائے خوردونوش کی خریداری میں آسانی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور سبزی منڈی کو ایک منظم، صاف ستھرا اور فعال تجارتی مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد ساسولی، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ہدایت اللہ بلوچ، تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی سمیت سبزی و فروٹ فروشوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اشتہار