رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: شہید اے ایس آئی سعداللہ خان کے لواحقین کو شہداء پیکیج کے تحت ایک کروڑ 22 لاکھ کا چیک

قلعہ عبداللہ: شہید اے ایس آئی سعداللہ خان کے لواحقین کو شہداء پیکیج کے تحت ایک کروڑ 22 لاکھ کا چیک
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلعہ عبداللہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے 19 نومبر 2025ء کو قبرستان چوکی قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سعداللہ خان عرف ڈاکٹر کے لواحقین کو شہداء پیکیج کے تحت ایک کروڑ 22 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

یہ چیک شہید کے بیٹے جہانگیر خان کو ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انجینئر نجم الدین کبزئی کی موجودگی میں دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد حنیف اچکزئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نظر محمد خان کاکڑ، اکاؤنٹ آفیسر فیصل خان، انسپکٹر حبیب اللہ خان، کاکوزئی قوم کے معتبرین اور شہید کے بھائی محمد حنیف اور سیف اللہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے کہا کہ ملک، قوم اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہید سعداللہ خان نے فرائضِ منصبی کی ادائیگی کے دوران عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جان قربان کی، جو ایک عظیم قومی خدمت ہے۔

مقررین نے کہا کہ پولیس کے جوان امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ شہید کے اہلِ خانہ نے امدادی پیکیج پر حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا، جبکہ قبائلی عمائدین نے امن اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار