رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی میں یومِ آزادی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے ڈی سی آفس میں پرچم سربلند کیا

لورالائی: لورالائی میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے والہانہ محبت کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے چاق و چوبند پولیس دستے کے ہمراہ قومی پرچم سربلند کیا۔ قومی ترانے کی گونج میں پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور شرکاء نے ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

تقریب میں ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نواز علی جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس نصیب اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ظہیر احمد بلوچ، انجمن تاجران کے نمائندوں، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں اور معززین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع اور ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں، اور ملک و قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کی جائیں گی۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں اور پائیدار ترقی ہی مضبوط، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، اور موجودہ دور میں قومی اتحاد، باہمی رواداری، امن اور اجتماعی ذمہ داریوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی (ر) محمد حسیب شجاع یوم آزادی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
لورالائی: ڈپٹی کمشنر لورالائی (ر) محمد حسیب شجاع یوم آزادی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار