رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈی ایچ او کا تحصیل کنگری کے مراکز صحت کا دورہ، ای پی آئی سائٹس کا معائنہ

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈی ایچ او کا تحصیل کنگری کے مراکز صحت کا دورہ، ای پی آئی سائٹس کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر خان نے تحصیل کنگری کے مختلف بنیادی مراکز صحت میں قائم ای پی آئی فکسڈ سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ASV شیر زمان اور قیصر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران بنیادی مراکز صحت کنگری، کوٹ خان محمد اور کشپان کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او نے عملے کی حاضری چیک کی، ویکسین اسٹاک، ILR کی حالت و مینٹیننس اور کولڈ چین کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ای پی آئی فکسڈ سائٹس کے ریکارڈ اور دستاویزات کی تکمیل دیکھی۔

جاری 16 روزہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، فیلڈ میں تعینات ویکسینیٹرز کی حاضری اور متعلقہ دستاویزات چیک کی گئیں اور سرگرمیوں کا فالو اپ لیا گیا۔

ڈاکٹر نادر خان نے ہدایت کی کہ بچوں کی ویکسینیشن کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے اور ویکسین کی مناسب نگہداشت، کولڈ چین کی بحالی، اسٹاف کی حاضری اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ ای پی آئی پروگرام کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار