رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شمس الحق سے ملاقات، جعلی کھاد پر بات چیت

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شمس الحق سے ملاقات، جعلی کھاد پر بات چیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلع بھر کے کسانوں اور زمینداروں کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص مارکیٹ میں غیر قانونی جعلی اور مضر صحت کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کا معاملہ تفصیلی طور پر زیر بحث آیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ضلع کے کسانوں کو درپیش زرعی مشکلات اور بروقت معیاری کھاد و ادویات کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا۔ بازاروں میں ناقص، غیر معیاری اور مضر کھاد و ادویات بیچنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن پر بات چیت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں کیمیکل و زرعی ادویات کی دکانوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال (انسپکشن) کی جائے تاکہ کسانوں کو معاشی اور زرعی نقصان سے بچایا جا سکے اور معیاری زرعی اجناس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار