رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات، اولڈ ٹاؤن گوادر کے منصوبوں کے افتتاح کا فیصلہ

مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات، اولڈ ٹاؤن گوادر کے منصوبوں کے افتتاح کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور پی اے ٹو ایم پی اے وسیم صمد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گوادر میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص اولڈ ٹاؤن میں جاری بحالی و ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے بعض اہم منصوبوں، جن میں تعلیمی ادارے اور کھیلوں کے میدان شامل ہیں، کا باقاعدہ افتتاح کل بروز جمعرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں شہر میں پانی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال اور دیگر شہری و ترقیاتی امور پر بھی بات ہوئی، اور ڈی جی جی ڈی اے نے جاری منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے اقدامات سے ایم پی اے گوادر کو آگاہ کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار