رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار

سیشن عدالت لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کو فی الحال بے قصور قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دونوں کی گرفتاری درکار نہیں، این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سے متعلق تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے مقدمے کی تفتیش تبدیل کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی، جس کے بعد معاملے کی ازسرنو تفتیش کی گئی، تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی۔

عدالت نے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

دوران سماعت اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل عدنان احسان کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، مومنہ اقبال کے وکیل نے تفتیشی رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے مدعیہ کو اعتماد میں لئے بغیر تفتیش تبدیل کی، نئے تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر مکمل تحقیقات کیے بغیر ہی ملزمان کو کلیئر کر دیا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کے عمل اور ملزمان کو بے قصور قرار دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے خلاف ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اشتہار