رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

مچھ میں کان کنوں کی حفاظت اور محفوظ کان کنی پر آگاہی واک، انسپکٹر آف مائنز قربان علی عمرانی کی قیادت

مچھ میں کان کنوں کی حفاظت اور محفوظ کان کنی پر آگاہی واک، انسپکٹر آف مائنز قربان علی عمرانی کی قیادت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

مچھ: انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی کی قیادت میں کان کنوں کی حفاظت، سلامتی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور محفوظ کان کنی کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ مائنز کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں کان کنوں اور عوام نے شرکت کی۔ شرکاء نے حفاظتی تدابیر، حفاظتی آلات کے استعمال اور حادثات سے بچاؤ کے پیغامات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

الیکٹرک انسپکٹر آف مائنز مچھ عارف حسین عمرانی نے کانوں میں بجلی کے نظام، برقی آلات کے محفوظ استعمال اور مناسب ارتھنگ سمیت حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ قربان علی عمرانی نے حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، حفاظتی آلات کے استعمال، گیس کی بروقت نشاندہی، مؤثر وینٹی لیشن، کانوں کی چھت کو محفوظ بنانے اور خطرناک یا متروک حصوں کو مناسب طریقے سے بند کرنے پر تفصیلی آگاہی دی۔

جونیئر انسپکٹر آف مائنز محمد اسامہ ترین نے احتیاطی تدابیر، حفاظتی سامان کے درست استعمال اور ہنگامی صورتحال میں مقررہ طریقہ کار پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اصولوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

افسران نے کہا کہ کان کنوں کا ریسکیو انتظامات، ہنگامی راستوں اور حفاظتی طریقہ کار سے مکمل آگاہ ہونا ضروری ہے اور معمولی غفلت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ عوامی حلقوں اور کان کنوں نے آگاہی واک کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مہمات حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار