رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کے لیے 84 لاکھ درخواستیں موصولگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہچار ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 14 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

مہوش حیات: نجی زندگی نجی رکھنا چاہیے، دوسرے فنکار بھی مجھ سے سیکھیں

مہوش حیات: نجی زندگی نجی رکھنا چاہیے، دوسرے فنکار بھی مجھ سے سیکھیں
فائل فوٹو: اداکارہ مہوش حیات — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نجی زندگی کو محدود انداز میں شیئر کرنا غیر ضروری تنازعات سے بچنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

ایک پروگرام کے دوران نوجوان فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اور میں اپنی نجی زندگی کو نجی ہی رکھنا پسند کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ دوسرے فنکار بھی میرے اس طرزِ عمل سے سیکھ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس کا عنصر برقرار رہنا چاہیے، اس لیے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے ہر پہلو کو ضرورت سے زیادہ شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مہوش حیات نے مشورہ دیا کہ زندگی کے کچھ معاملات اپنے تک محدود رکھیں اور روزمرہ پیش آنے والی ہر بات سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

اشتہار