رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر: ستمبر میں او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ

میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر: ستمبر میں او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 1,552 مریضوں کو داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا۔

اس دوران ایمرجنسی میں 1,228 مریضوں کو طبی امداد دی گئی، لیبارٹری میں 6,404 ٹیسٹ اور ملیریا کی 2,136 اسکریننگ کی گئیں، جبکہ 200 الٹراساؤنڈ، 650 ایکسرے اور 50 ڈائیلاسز کیسز رپورٹ ہوئے اور بلڈ بینک میں 242 کیسز کا اندراج ہوا۔

ماہانہ کارکردگی رپورٹ

ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شعبہ چشم میں 531 اور شعبہ امراضِ نسواں کی او پی ڈی میں 790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ زچہ و بچہ کی نگہداشت کے سلسلے میں قبل از ولادت معائنے کے 499 اندراجات، بعد از ولادت نگہداشت کا ایک اندراج اور 38 زچگیوں کی رپورٹ درج کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیپاٹائٹس بی کی 562 اور ایچ آئی وی کی 16 اسکریننگز بھی کی گئیں، جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملیریا اسکریننگ میں 4 پی ایف، 74 پی وی ایک کیس درج کیا گیا۔

ڈاکٹر حفیظ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ہنگامی طبی خدمات کی بہتری، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اور صحتِ عامہ کے معیار کو بہتر بنانا ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

گوادر میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں
گوادر میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار