نصرت بھروچا کامیاب سرجری کے بعد ممبئی کے اسپتال سے ڈسچارج، گھر پر صحت یاب

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل نصرت بھروچا کو ممبئی کے اسپتال میں کامیاب سرجری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اب روبصحت ہیں۔
انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں حادثے کے دوران اداکارہ کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا تھا۔ 41 سالہ اداکارہ کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ نصرت اب گھر پر صحت یاب ہو رہی ہیں۔
ٹیم کے مطابق مکمل صحت یابی کے لیے وقت اور مکمل آرام درکار ہوگا۔
فلم پیار کا پنچ نامہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حال ہی میں کام اور تفریح کے سلسلے میں بالی کے دورے پر تھیں۔ بیرونِ ملک ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں جدید طبی سہولیات اور سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا۔
اداکارہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ اس بدقسمت حادثے اور ایک مشکل و کٹھن مرحلے سے گزرنے کے بعد اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔
اشتہار











