رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد ڈویژن کے سڑکوں کے منصوبے پی سی ون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے: کمشنر صلاح الدین نورزئی

نصیرآباد ڈویژن کے سڑکوں کے منصوبے پی سی ون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے: کمشنر صلاح الدین نورزئی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات کی روشنی میں نصیرآباد ڈویژن میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق مکمل کرنے کے لیے ڈویژنل انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز کے انجینئرز کو مکمل معاونت فراہم کرتے ہوئے جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کروائے جائیں گے تاکہ عوام ان اقدامات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

وہ مواصلات و تعمیرات روڈز کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل کے جائزے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز فدا حسین کھوسہ اور ارسلا رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر صحبت پور کشمور روڈ ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئرز عبدالستار بنگلزئی، بوستان خان چانڈیو، مجیب الرحمن ہاشمی، غلام دستگیر زہری، سب ڈویژنل آفیسرز نادر علی پہنور اور بشیر شاہ سمیت دیگر افسران موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل پر بریفنگ دی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ جو منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں انہیں مزید تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے اور کسی منصوبے کو کھٹائی میں نہ پڑنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے اور اس سے محکمے کی کارکردگی اور مورال بھی وابستہ ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سمیت دیگر مسائل سے حکام بالا کو باقاعدگی سے تحریری طور پر آگاہ کرتے رہیں تاکہ بروقت اقدامات کرکے رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار