رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹپاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل دفاع کرنے کے لیے پرعزم: شاہد انورگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہرجب بٹ کا مشکل وقت میں مسٹر پتلو کا ساتھ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی: بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز تکمیل کے قریب، زرعی سولرائزیشن کامیاب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) تکمیل کے مراحل میں ہے، جبکہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ بھی امراضِ قلب کے علاج کا ایک مؤثر اور فعال مرکز ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء اور صوبے کے عمائدین کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ بلوچستان سے متعلق سوالات کے جواب کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مائیک دیا۔

امراضِ قلب کے دو ادارے

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کوئٹہ میں امراضِ قلب کے ایک ہسپتال کے قیام کا اعلان کئی سال قبل کیا گیا تھا، تاہم اس منصوبے پر عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ بعد ازاں حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں اپنے دو اہم ادارے قائم کیے، جن میں شیخ زید ہسپتال کوئٹہ اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ بہترین انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے، اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کے فعال ہونے سے صوبے کے عوام کو امراضِ قلب کے علاج کی جدید اور معیاری سہولیات اپنے ہی صوبے میں میسر آئیں گی۔ صحت کے شعبے میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ بلوچستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

زرعی سولرائزیشن: ثمرات آخری صارف تک

وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں زرعی شعبے کی سولرائزیشن کے منصوبے کو بھی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کو بجلی کے بحران سے ریلیف دینے کے لیے یہ منصوبہ انتہائی کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس کے ثمرات براہِ راست آخری صارف تک پہنچے ہیں اور زمینداروں کو ان کے گھروں تک مالی فوائد منتقل ہوئے۔

انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری، متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام اور منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار سولرائزیشن منصوبے کے مثبت نتائج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کیونکہ اس اقدام سے زرعی شعبے کو بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کم ہوئی ہیں، جبکہ کیسکو کے بجلی کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئی اور قومی وسائل کی بچت ممکن ہوئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر تعاون کے نتیجے میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اور صحت، زراعت، توانائی اور دیگر بنیادی شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار